مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی والے حکومت بنے یا گرے ہر صورت میں ناچتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے حکومت بنے یا گرے ہر صورت میں ناچتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بنتی ہے تب بھی کپتان کا وژن ہوتا ہے جب گرتی ہے تب بھی کپتان کا وژن ہوتا ہے۔ دونوں صورتوں میں کپتان ہی سب کچھ ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پڑھے لکھے لوگ پی ٹی آئی اور عمران خان کے جھوٹے، خالی خولی باتوں سے امیدیں وابستہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جب حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں جب جاتی ہے تب بھی ناچتے ہیں۔ ان کا کام ہر صورت میں ناچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے