لیاقت بلوچ

پی ٹی آئی حکومت نے کلبھوشن یادیو کو سہولت کاری مہیا کی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور (پاک صحافت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سہولت کاری مہیا کی ہے لیکن اپنی عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں تبدیلی کر کے آئندہ الیکشن میں شکوک و شبہات کو مزید تقویت دی ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے آنے سے انتخابات میں دھاندلی ختم نہیں ہوگی۔ انتخابی اصلاحات اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کلبھوشن یادیو کو سہولت کاری مہیا کی ہے۔ بھارتی جاسوس کو سہولت کاری فراہم کرنے میں حکومت کو بہت جلدی تھی۔ تاہم حکومت اپنے عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں پہنچا رہی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے