پولنگ انتخابات

خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں عوام جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والی نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی جا رہی ہے۔ پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کے مئیر، بنوں کے 2 تحصیل چیئرمین اور 3 دیگر ویلیج کونسلز سمیت دیگر اضلاع کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ لکی مروت میں 2 جنرل کونسلرز کی نشستوں، تحصیل لکی میں میئر کی نشست کے لیے صرف 2 پولنگ اسٹیشنز پر، مہمند میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر، بنوں کی 2 تحصیلوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے