پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اور بھائی نے پی ٹی آئی سے علحیدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے