جان اچکزئی

الیکشن ضرور ہوں گے، کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے، اس کےلیے کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ مچ میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے، بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان میں جلسے کرچکے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملے پر امیدواروں کو بھی آن بورڈ لے رہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو خوب متحرک کیا ہے۔

واضح رہے کہ جان اچکزئی نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ضرور نکلیں، ملک کو آگے لے جانے کے لیے الیکشن بہت ضروری ہیں۔ جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے 18 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے، ان پر فول پروف سیکیورٹی دیں گے، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے