خواجہ سعد رفیق

پی آئی اے سمیت ہوابازی کے تمام شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  پاکستان انٹرنشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت ہوابازی کے تمام شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  ملکی ہوابازی کی صنعت کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے،  سی اے اے ، اے ایس ایف سمیت ہوابازی کے ذیلی اداروں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی ہوابازی کی صنعت کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ  اجلاس کے دوران پی آئی اے، سی اے اے اور اے ایس ایف کی کارکردگی پر وزیر ہوا بازی  خواجہ سعد رفیق نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس سے متعلق صنعت کو فروغ دینا پر مزید زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے