رضا ربانی

رضا ربانی کا مزدوروں کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی نشست ہونے اور لازمی سروسز ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے مزدوروں کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی نشست ہونے اور لازمی سروسز ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی کمیٹی مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سروسز ایکٹ متعدد اداروں بالخصوص پی آئی اے اور پاکستان ریلوے پر نافذ ہے، سروسز ایکٹ کے نتیجے میں ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ انتظامیہ کے رحم و کرم پر ہے،  حکومت کم از کم اجرت پر عمل درآمد کروائے۔

واضح رہے کہ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ محنت کش طبقے کو پارلیمنٹ میں ان کے لیے مخصوص نشستیں رکھ کر نمائندگی ملنی چاہیے، افسوس کی بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اس معاملے کو نہیں اٹھایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پارلیمانی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے جو مزدور مخالف قانون سازی کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے