رانا ثناء اللہ

پنجاب کے عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا۔ انہوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں ان کی گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں سفید بزدار ہے، جو میراخیال ہے کہ ایک دو روز میں چلا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں، الیکشن میں آئیں۔ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا تھا کہ وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ ہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم شروع ہو گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ ن لیگ کا ووٹر اور سپورٹر کتنا متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مزدوروں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے