شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی بھارتی وزیر اعظم مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنا ہوگی، کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے عرب میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہوگا، اگر بھارت اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ نریندر مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، دونوں ملکوں کو عوام کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، دونوں ممالک کے پاس معدنی ذخائر نہیں ہیں، ہمارا مضبوط اثاثہ افرادی قوت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ منفرد تاریخی تعلقات ہیں، متحدہ عرب امارات کا دورہ سب سے کامیاب دورہ ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے