شاہد خاقان

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، ورنہ کل کوئی بھی شخص صوبائی اسمبلی توڑ کر مطالبہ کرے گا کہ وفاق میں الیکشن کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ پر تنقید کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اب لوگ بینچ دیکھ کر بتا دیتے ہیں کہ فیصلہ کیا ہوگا، ایسے میں جماعت نے ضروری سمجھا کہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

واضح رہےکہ ضمنی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ ن لیگ دونوں صوبوں میں بھرپور حصہ لے گی، امید ہے کہ مسلم لیگ ن فتح حاصل کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوئے، اسحاق ڈار کی حکمت عملی میں کچھ مشکلات ہیں، مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ہوتی ہے، مگر پارٹی ورکر پارٹی کے ساتھ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے