شہباز شریف

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں پیش آئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے  کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا معاشرے کو توڑ رہا ہے، عمران خان خود جمہوریت پرحملہ آور ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس سے قبل شدید ہنگامہ ارائی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہاتھا پائی میں سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو سمیت سابق مشیر وزیر اعلیٰ عمر فاروق بھی شامل تھے جبکہ اسمبلی ممبران اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے