وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیز اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقریر کو ملک کے لئے سازش قرار دیتے ہوئے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کسی ایک شخص کی انا، تکبر اور صریحاً جھوٹ پر سرنڈر یا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ گھڑنے والے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتوار کو ایبٹ آباد میں ریاست، آئین اور پاکستان کے معزز اداروں کو چیلنج کیا اور اس کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں اسے سیاست نہیں سازش قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ سازش کسی سیاسی حریف کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے عہد کیا کہ عمران کے ان مذموم عزائم کو ہر صورت کچل دیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام، آئین اور پاکستان کے ادارے عمران نیازی کے غلام نہیں اور نہ ہی انہیں یرغمال بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے