چوہدری شجاعت

پشاور دھماکے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے، چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر فوری قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پشاور میں مسجد میں خود کش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لا کر فوری سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخواہ قانون کی بالادستی کی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے جلد از جلد ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائے تا کہ دوبارہ کسی کو ایسا کرنے کی جرأت نہ ہو۔ یاد رہے کہ رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 50 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے