رانا ثناء اللہ

الیکشن ایک ساتھ اور نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک  صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  کہا ہے کہ الیکشن ایک ساتھ اور نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں، یہی آئین کی منشا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا  کہنا ہے کہ  پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے الیکشن ہم جیت گئے تو عمران فتنہ یہ کہے گا کہ وفاقی حکومت کسی اور کی تھی اس لیے میں الیکشن نہیں مانتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر  بعد میں قومی اسمبلی کے الیکشن جیت گئے تو فتنہ یہ کہہ کر دھاندلی کا الزام لگائے گا کہ دو صوبوں میں دوسروں کی حکومت تھی، یہ فتنہ اسی کام پر لگا رہے گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، میری رائے ہے کہ اسے گرفتار ہونا چاہیے،25 مئی کے بعد منگل کے روز موقع تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا جاتا، مگر اتحادی حکومت میں فیصلے سب نے کرنے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے