جہانگیر ترین

معصوم نمازیوں پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے، جہانگیر ترین

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی  رہنما جہانگیر ترین خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی  کرتے ہوئے نجانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار  کیا۔ جہانگیر خان ترین نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ مسجد میں معصوم نمازیوں پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔

تفصیلات  کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جاری بیا ن میں کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، مسجد میں معصوم نمازیوں پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ یاد رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 50 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر شدید زخمی ہیں، زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے باعث ایل آر ایچ میں ریڈ الرٹ اضافی طبی عملے کو بلایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے