احسن اقبال

معصوم نمازیوں پر حملہ نہایت ہی قابل مذمت اور بزدلانہ اقدام ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنر ل احسن اقبال نے پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کیخلاف قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمارجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مسجد میں دہشت گردی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور مسجد میں معصوم نمازیوں پر حملہ نہایت ہی قابل مذمت اور بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کیخلاف قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، یہ کس کا اسلام ہے جو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دیتا ہے؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو مسجد ہی نہیں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا تحفظ فراہم کرنے کی تعلیم دی ہے۔ یاد  رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 50 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے