وزیراعظم شہباز شریف

پرویز ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما پرویز ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کی پہلی برسی کے موقع ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز ملک نے جیسے ن لیگ اور نواز شریف کا ساتھ دیا وہ انمول داستان ہے۔ بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پرویز ملک قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایک سال قبل مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے