سراج الحق

امریکہ اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے تو ہم بھی فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہم بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جمعہ کے دن اذان دی گئی تو بمباری کی وجہ سے کوئی نہیں آسکا، مسجد میں شہیدوں کے خون کے علاوہ کوئی چیز نہیں تھی، یہ عربوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، افسوس ہے کہ مسلم حکمرانوں نے کوئی فرض نہیں ادا کیا۔ حماس نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ایمان کی طاقت زیادہ مضبوط ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اسرائیلی دہشتگردی ختم نہیں ہوتی ہم تحریک جاری رکھیں گے، 19 نومبر کو ہمارا ملین مارچ لاہور میں ہوگا۔ غزہ مارچ میں آنے والوں کو شاباش دیتا ہوں، تاثر دیا گیا کہ شاید ہماری جماعت امریکی سفارتخانے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، کل کارکنان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، لاٹھیوں اور گولیوں کی وجہ سے تحریک کو چھوڑنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 56 سالوں سے فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیلیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، ہسپتالوں، سکولوں، سول آبادی پر بمباری کی گئی، مجھے افسوس ہے کہ مسلمان حکمرانوں نے امریکہ کی طرف دیکھنا شروع کیا ہے، ہمارے حکمرانوں میں دم خم نہیں ہے، حکمران اللہ کی غلامی یا امریکی غلامی دونوں میں سے ایک کا انتخاب کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بدمعاش امریکہ کیلئے افغانستان کو قبرستان بنایا گیا، غزہ میں کھانا، دوائی، پانی اور کپڑے پہنچانے کا کام الخدمت ترکی کے ساتھ مل کر کررہی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر صورت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے