شیری رحمان

پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور عمران خان انتشار پھیلانے کیلئے آرہے ہیں۔ عمران خان کے حقیقی آزادی کا مقصد ہے مجھ سے ڈیل کرو اور اقتدار کی کرسی پر بٹھاو۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کہہ رہیں ہیں کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی ،کیا یہ لاشیں گرانے آرہے ہیں؟ کیا عمران خان یہی چاہتے ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے