پاکستان کی غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ کر لی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کامیاب تجربے پر کمانڈر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیرِ اعظم اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے