خورشید شاہ

نگراں وزیراعظم کیلئے ہم نے 5 نام فائنل کیے ہیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ہم نے 5 نام فائنل کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کی بات کی جارہی ہے۔ لیکن نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا انعقاد 3 ماہ میں ممکن نہیں ہے۔ نئی مردم شماری پر انتخابات کیلیے نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت پڑے گی۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ نگراں وزیراعظم کا تعلق کسی پارٹی سے نہ ہو۔ نگراں وزیراعظم کیلئے ریٹائرڈ سیاست دان امیدوار ہوسکتا ہے۔ پانچ ناموں کے علاوہ کوئی اور نام بھی فائنل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے تو عوام طویل عرصے تک جمہوریت سے محروم رہے۔ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی انتخابات کا سارا عمل قانون اور آئین کے مطابق چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے