نواز شریف

نگراں پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی نگراں کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کر دی۔ ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سزا معطلی کی منظوری دی، اس حوالے سے صوبائی نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی جانب سے دی گئی تھی۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سزا معطل کی، کیس کا حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی 2019ء میں لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی گئی۔ سیکشن 401 کے تحت حکومت کسی بھی مجرم کی سزا معاف کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے