ملک احمد خان

پاکستان کو خطرہ بیرونی نہیں بلکہ عمران خان کی اندرونی سازش سے ہے۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرونی سازش کا ڈرامہ رچا کر اندرونی سازش کرتے رہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی نہیں بلکہ عمران خان کی اندرونی سازش سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار ہوتی رہی، تحریک انصاف ضمنی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، جو عمران خان کے خلاف بولے وہ غدار، کرپشن چھپانے کیلئے الزامات لگانا ان کا وتیرہ ہے۔

رہنما ن لیگ ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جانے کے بعد اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی، وہ اپنے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو ناسمجھ کہتے اور خود کو حق اور سچ کا علمبردار سمجھتے ہیں، اپنی خفت مٹانے کیلئے نت نئے جھوٹ گھڑتے رہتے ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے