پاکستان

پاکستان کا بھارت اور اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے عالمی تجارتی کمپنیوں پر شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ بھارت اور اسرائیل سے گندم درآمد نہیں کریں گی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی پابندیوں کے شکار ممالک سے بھی گندم درآمد نہیں کی جائے گی جن میں کیوبا، ایران، شمالی کوریا اور شام شامل ہیں۔

حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں اور کریمیا سے بھی گندم نہیں لی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار ٹن خریداری کے ٹینڈر میں گندم میں نمی کی حد ساڑھے 14 فیصد رکھی گئی ہے۔ گندم میں مٹی سمیت دیگر اشیاء کی موجودگی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گندم کے دو جہاز متوقع طور پر 12 فروری تک گوادر یا کراچی بندرگاہ پر پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے