اسحاق ڈار

برطانونی نشریاتی ادارے نے اسحاق ڈار سے تحریری معافی مانگ لی

لندن (پاک صحافت) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ایک پروگرام میں اسحاق ڈار کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت باتیں نشر کرنے پر تحریری طور پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار سے تحریری معذرت میں کہا گیا کہ نیو ویژن ٹیلی ویژن پر آٹھ جولائی دو ہزار انیس کو دی رپورٹرز پروگرام نشر ہوا جس میں چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کا پیسہ چرایا اور وہ پاکستان واپس آنے کی اجازت پر چرائی ہوئی رقم واپس کرنے پر آمادہ تھے۔ اس پروگرام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے جن میں چرائے گئے لگ بھگ ایک ارب ڈالر موجود ہیں۔ پروگرام میں مزید تبصرے کیے گئے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسحاق ڈار نے کسی فرد کو موت کی دھمکیاں دلوائیں تاکہ وہ فرد پاکستان سے باہر چلا جائے۔

معذرت میں کہا گیا ہے کہ اول یہ کہ انھوں نے (اسحاق ڈار نے) حکومت پاکستان کا کوئی پیسہ نہیں چرایا۔ دوئم یہ کہ اسحاق ڈار کے کسی بینک اکاؤنٹ کا سراغ نہیں ملا۔ نتیجتاً پیسے چرانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور سوئم یہ کہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان واپسی کی اجازت ملنے کی شرط پر پیسہ واپس کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے اور چہارم یہ کہ اسحاق ڈار نے کسی فرد کو موت کی دھمکیاں نہیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے