خرم دستگیر

پاکستان جلد ترقی کی موٹر وے پر چلنا شروع کر دے گا جہاں نواز شریف نے پہلے چھوڑا تھا، خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 4 سال بھٹکنے کے بعد پاکستان ترقی کی طرف ہے، ملک کی درستگی کا عمل ہم نے شروع کر دیا ہے، ہم پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات سخت محنت کر رہے ہیں، پاکستان جلد ترقی کی موٹر وے پر چلنا شروع کر دے گا جہاں نواز شریف نے پہلے چھوڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نجی انسدادِ منشیات اسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد منشیات کا 150 بیڈز کا اسپتال پورے صوبے میں موجود نہیں ہے، یہ صرف غربت کی بیماری نہیں ہے اس بات کی ہمیں سمجھ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں خواتین، بچے، اسٹوڈنٹس اور امیر گھرانوں کے بچے بھی شامل ہیں، ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کی جا رہی ہے اور نشہ عام ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اب کچھ مہینوں کے لیے ہمیں اللہ کے فضل سے حکومت کا موقع ملا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے، یہاں جو پولیس افسران کی تعیناتی کی گئی ہے ان کو منشیات کا استعمال روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے