تعزیت

وزیر اعظم شہباز شریف کی زرداری ہاؤس آمد، زرین آراء زرداری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

نواب شاہ (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف زرداری ہاؤس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری، وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو  سے زرین آراء کے انتقال پر اظہار تعزیت کی  اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے زرین آراء زرداری کے انتقال پر تعزیت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق اور فہد حسین نے بھی تعزیت کی جبکہ راجہ پرویز اشرف، مراد علی شاہ، شازیہ مری، نوید قمر، زاہد اکرم درانی، علی حسن زرداری، مرتضی وہاب ودیگر نے بھی تعزیت کی ہے۔

واضح رہے  کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ کراچی سے نواب شاہ روانہ ہوئے تھے تاہم نواب شاہ ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نواب شاہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے