عاصم منیر بن سلمان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر اور محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی معاملات، علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد محمد بن سلمان سمیت وزیر دفاع، معاون وزیردفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سمیت اعلی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے