ایاز صادق

پاکستان جاپان کیساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ گزشتہ ستر سال سے موجودہ باہمی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق سے جاپانی پارلیمانی نائب وزیر برائے خارجہ امور مسٹر ہونڈا تارو کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ باہمی اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپان کی اقتصادی امداد پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

سردار ایاز صادق نے مختلف منصوبوں کے ذریعے صحت، تعلیم، ماحولیات، سیکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پانی اور صفائی کے لیے جاپان کی مدد کو سراہا، انہوں نے جاپانی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان کی موجودہ سیلابی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ ایاز صادق نے سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے جاپانی تجربے سے سیکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے