الیکشن کمیشن

8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے، فیصلہ قانون کے تمام تقاضوں کے عین مطابق ہے۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔ اس کیس کی آٹھ سال مسلسل تحقیقات اور پیشیاں ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ہی فیصلہ دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پراپگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے