احسن اقبال

ملک کے کرپٹ ترین لوگ موجودہ حکومت کی کابینہ میں بیٹھے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ موجودہ حکومت کی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ آج کوئی عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، آج عدم اعتماد کے لیے جتنا راستہ ہموار ہے، ماضی میں اتنا کبھی نہیں تھا، تحریک اپنے وقت پر آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  عمران خان اور ان کے وزرا گالیاں نکالتے ہیں ان پر بھی مقدمے درج ہونے چاہیے، مریم نواز کے لیے جو زبان استعمال کی گئی پھر اس پر بھی مقدمہ درج کرنا چاہیے۔ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے عدالتوں میں کیمرے لگا کر کرپشن کے خلاف کارروائی عوام کو دکھائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میں محسن بیگ کو نہیں جانتا، عمران خان اور مراد سعید جانتے ہوں گے، ایک کتاب جس پر پابندی لگی ہوئی ہے، اس سے الفاظ اٹھاکر ٹی وی چینل پر بات کی گئی۔محسن بیگ کو نوٹس بھیج کر تفتیش کی جاتی، صحافی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جرنلسٹ نے جو بھی قانون توڑا اس کو حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے