احسن اقبال

پاکستان اور کوریا کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کوریا انفراسٹرکچر بزنس فورم کا انعقاد ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ کورین وزیراعظم نے ہر ملاقات میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کورین جنگ میں پاکستانی عوام کی مدد کو ہمیشہ یاد کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں کوریا نے بہت ترقی کرلی ہے، ہمیں دونوں ممالک کے تعلق کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، آج دنیا میں ملکوں کی پہچان سیاست کے بجائے معیشت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں بہت سے مواقع ہیں، کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے