خرم دستگیر

اکیسویں صدی میں ہمیں کوریا سے ملکر نئی راہیں تلاش کرنی ہیں۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اکیسویں صدی میں ہمیں کوریا سے ملکر نئی راہیں تلاش کرنی ہیں، موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کوریا انفراسٹرکچر بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کورین کمپنیوں نے موٹروے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انفراسٹرکچر سمیت متبادل توانائی کے ذرائع پر کوریا کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی کوریا کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ہمیں یہ بتایا گیا کہ 1960 میں کوریا نے پاکستان کے 5 سالہ ترقی کے پلان پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کوریا پاکستان سے آگے نکل گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے