عائشہ غوث پاشا

پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں۔ وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں کیے وعدوں کے مطابق چلیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کی ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے بھی بات چل رہی ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے بات آگے بڑھے گی، پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں۔ پیرس کلب یا دیگر عالمی اداروں سے قرضے ری شیڈول نہیں کرائیں گے، بعض ممالک کے ساتھ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے سوچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بجٹ میں ایمنسٹی نہیں دے رہی، ایک لاکھ ڈالر بھجوانے سے متعلق شق پہلے ہی قانون میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ امداد

پاکستان کی جانب سے غزہ کیلیے مزید 350 ٹن امداد مصر پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی جانب سے اہل غزہ کے لیے 350 ٹن امداد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے