پاک فوج

پاک فوج کیجانب سے سیلاب متاثرین میں راشن اور خیمے تقیسم

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پاک فوج کیجانب سے سیلاب متاثرین میں راشن اور خیمے تقیسم کئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیزی سے جارہی ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرین میں راشن کے 5487 پیکٹس اور 1200 سے زائد خیمے تقیسم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پچیس ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ آرمی فلڈ ریلیف کوارڈینیشن سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں خضدار، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، لسبیلہ، صحبت پور اور موسی خیل کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں ٹنڈو اللہ یار، خیر پور، بدین، دادو، سکھر، قمبرشہداد کوٹ، گھوٹکی، لارکانہ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ متاثرہوئے ہیں۔ گللگت بلتستان میں گلگت، ہنزہ اور غذر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے