بلاول، شہباز، زرداری، فضل الرحمان اور سراج الحق نے کہاں ووٹ کاسٹ کیے؟

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 194 نوڈیرو میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 نوابشاہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے این اے 65 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خورشید شاہ نے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 202 میں ووٹ کاسٹ ڈالا۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے این اے 218 کے پولنگ اسٹیشن ہادی نگر اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ شرجیل میمن نے پولنگ اسٹیشن گوٹھ شاہنواز جونیجو میں کاسٹ کیا۔

واضح رہے کہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے بنیادی مرکز صحت 12 ایم پی آر لودھراں میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جندول کے علاقے ثمر باغ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کلپانی ڈگر بونیر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آبائی گاؤں عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے آبائی علاقے مرغز میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے این اے 104 فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشن 9 پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے این اے 149 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہون کے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این 250 علیمیہ اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ رہنما ایم کیو ایم پاکستان رؤف صدیقی نے این اے 248 پولنگ اسٹیشن نمبر 12 میں ووٹ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے