حمزہ شہباز

پنجاب میں عمران نیازی کی فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عمران نیازی کی فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے بے گناہ کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کی غیرقانونی گرفتاریوں پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں عمران نیازی کی فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مسلم لیگ ن کے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے، پر امن سیاسی کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں سراسر سیاسی انتقام ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ نااہل صوبائی حکومت سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے انتقامی کارروائیوں میں لگی ہوئی ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ کارکنان عمرانی فتنے کا پہلے سے بھی زیادہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے