شازیہ مری

پارلیمان کو اعتماد میں لیئے بنا پالیسی کا اعلان کردینا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینا باعث تشویش ہے،  پارلیمان کو اعتماد میں لیئے بنا پالیسی کا اعلان کردینا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کے نقاط کا علم نہ اپوزیشن کو ہے اور نہ ہی پارلیمان کو۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ  قومی سلامتی پالیسی جیسے اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث کے بنا پالیسی کا اعلان کر دینا باعث تشویش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملکی اور قومی سلامتی کے معاملات پر کبھی سیاست کی اور نہ ہی کبھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملے پر بھی سلیکٹڈ حکومت نے سیاست کی۔ شازیہ مری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملکی اور قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست  اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے