پیٹرولیم مصنوعات

وفاقی کابینہ کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ نے ایک اور عوام دشمن اقدام اٹھاتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے فی لیٹر پٹرول پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن ایک روپے 70 پیسے بڑھانے کی منظوری دیدی۔ پی ٹی آئی حکومت نے ایک دفعہ پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ ڈیلرز مارجن کی مد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اضافے کی منظوری پہلے ہی دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے97 پیسے سے بڑھاکر 3 روپے68 پیسے کرنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے