ریاض حسین پیرزادہ

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے مغربی میڈیا کی پاکستان میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے مغربی میڈیا کی پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد ہونے والی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، یہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، دنیا کے ہر مہذب ملک کی طرح 9 مئی کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی قانونی تقاضا ہے۔

ریاض حسین پیرزادہ کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے غنڈوں نے قومی و نجی املاک، حساس فوجی تنصیبات، ریاستی علامات پر حملہ کیا، مریضوں کو اتار کر ایمبولینسز کو آگ لگائی، سکول اور ہسپتال جلائے گئے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور اس کا نادر تاریخی ورثہ جلایا۔

انہوں نے کہا کہ ان جرائم میں قانون کے مطابق یہ غنڈے زیر تفتیش ہیں اور سزا پائیں گے۔ پاکستان ہی نہیں دنیا کے ہر ملک میں یہ جرم ناقابل معافی ہوتا ہے، کیپیٹل ہل امریکہ اور لندن فسادات میں حملہ آوروں کو سزائیں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے