آپریشن

کچے کے ڈاکو بھارتی تربیت یافتہ اور امریکی اسلحہ سے لیس ہیں، پولیس حکام کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) پنجاب پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کچے کے ڈاکو بھارت سے تربیت یافتہ اور جدید امریکی اسلحہ سے لیس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جو اسلحہ ڈاکوؤں کے پاس ہے وہ اسلحہ پنجاب پولیس کے پاس بھی نہیں ہے، ڈاکو 2 کلومیٹر کے فاصلے سے ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہمیں یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ڈاکو کہاں بیٹھ کر ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں، یہ وہی اسلحہ ہے جو امریکی چھوڑ گئے تھے اور پھر ان ڈاکوؤں کے ہاتھ لگا۔

ڈی پی او راجن پور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے اس اسلحے سے متعلق ڈاکوؤں کو ٹرینڈ کیا، ہمارے پاس وہ اسلحہ نہیں اس لئے ہماری شہادتیں ہوتی ہیں، جو آرمی کے پاس اسلحہ ہے کم سے کم کچے کی حد تک وہ اسلحہ پولیس کو دیا جائے۔

پولیس حکام نے کہا کہ آرمی کے پاس جو جدید اسلحہ ہے وہ لینے کے لئے این او سی چاہئے ہوتا ہے، جس پر کمیٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع پروڈکشن کو اسلحے کی فراہمی کے لئے سفارش کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے