اسعد محمود

وفاقی وزیر اسعد محمود نے کابینہ سے ملنے والی بم پروف گاڑی واپس کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کابینہ ڈویژن سے ملنے والی بم پروف گاڑی واپس کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کفایت شعاری مہم کے تحت مجاز 1800 سی سی کار بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنی ذاتی گاڑی استعمال کریں گے۔ جس سے ملکی معاشی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت کے اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا ہے کہ جس کے تحت سرکاری پروٹوکول کو ختم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے