شیری رحمان

فل بینچ کا مطالبہ کرنا سیاسی جماعتوں کے 13 رکنی اتحاد کا آئینی حق ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے متعلق کیس پر فل بینچ کا مطالبہ کرنا سیاسی جماعتوں کے 13 رکنی اتحاد کا آئینی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ یک طرفہ عدالتی فیصلوں سے عوام میں تاثر جائے گا کہ ایک پارٹی کو فائدہ دینے کے لئے مخالف سیاسی اتحاد کی جائز استدعا کو مسترد کیا گیا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آئین کی ایک جماعت کے لئے الگ اور دیگر جماعتوں کے لئے الگ تشریح کی جائے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر 25 ارکان کا ووٹ مسترد ہوا، انہیں ڈی سیٹ کیا گیا۔ اسی طرح پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر (ق) لیگ کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کا سربراہ کوئی فیصلہ کرے تو پارلیمانی لیڈر اس کو تسلیم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے