پیٹرولیم مصنوعات

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ جن کا اطلاق کل 16 جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے67 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے