مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کر دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کر دیا۔ خیال رہے کہ یہ ہیڈکوارٹر  عالمی بینک کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پہنچنے پر ان کو ریسکیو کیڈٹس نے سلامی پیش کی ۔ جبکہ اس موقع پر مشیرِ قانون مرتضیٰ وہاب اور رسول بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروس عالمی بینک کے سندھ ریزیلنس پروجیکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے پہلی ریسکیو سروس کا آغاز کیا گیا ہے، اسٹیٹ آف آرٹ پوسٹ میڈیکل ہیلتھ فیسیلٹی کراچی کے 4 اضلاع میں اور لاڑکانہ میں شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ  نے مزید  کہا کہ کراچی میں ریسکیو 1122 کے ذریعے ایمبولینس، فائر، اربن سرچ اینڈ ریسکیو اور واٹر ریسکیو سروس مہیا کی جائے گی، ریسکیو 1122 سروس کراچی، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، سجاول، قمبرشہداد کوٹ اور حیدرآباد میں موجود ہے، کل سے یہ سروس بدین میں بھی شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے