نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے بڑا علان

اسلام آباد (پاک صحافت) نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیئے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک خصوصی پیکج کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پیکج میں سالانہ ایک ارب روپے کا اضافہ پیکج شامل ہےجو وزارت خزانہ نے آل گورنمنٹ امپلائز گرینڈ الائنس کے ساتھ مذاکرات کے بعد حتمی شکل دے کر وزیر اعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جس کے بعد باضابطہ طور پر نوٹیفیکشن جاری ہوگا۔ خیال رہے کہ یہ پیکج یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا، تاہم خیرپختونخوا حکومت کے ملازمین کو دیے گئے مراعات بھی اسی طرز کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گریڈ ایک سے 16 تک کے تمام ملازمین کے لیے نئے سال کے تحفے کے طور پر اس پیکج کا اعلان کیا جائے گا، اس پیکج کا اطلاق دفاعی بجٹ سے ادا کیے گئے ملازمین پر نہیں ہوگا۔ حتمی پیکج کے تحت بی پی ایس گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین میں سے جنہوں نے ٹائم اسکیل پروموشن 2022 پالیسی کے تحت فائدہ نہیں اٹھایا، انہیں ایک بار کی مراعات میں دو بائی پے اسکیل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے