شہباز شریف

وزیرِ اعظم نے بارشوں کی صورتحال پر وفاقی و صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے بارشوں کی صورتِ حال پر وفاقی  اور صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو صورت حال کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جس چیز کی ضرورت ہو، عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے فراہم کی جائے، جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے این ایچ اے، متعلقہ اداروں کو بین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی صورتِ حال میں شہریوں کی خدمات کے تمام محکمے الرٹ رہیں، عوام سے اپیل ہے کہ موسمی شدت کی صورتِ حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج شہداء

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے