دہشتگردوں کا میانوالی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

میانوالی (پاک صحافت) پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق 10 سے 12 دہشت گردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تو چھت پر تعینات جوان کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 اطراف سے حملہ کیا تھا جن کی فائرنگ سے ایک اہلکار نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے سے متعلق ہمارے پاس اطلاعات تھیں، ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب  نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے محرکات کو سب جانتے ہیں، اگلے دو سے چار گھنٹوں میں دہشت گردوں کی شناخت ہو جائے گی۔ آئی جی پنجاب کے مطابق حملے کے بعد ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے