امتیاز شیخ

وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم معاشی رسک بن چکے ہیں، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر توانائی سندھ امیتاز شیخ نے مشر خزانہ شوکت ترین کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مشیرِ خزانہ کابیان وفاقی وزارتِ توانائی کی نااہلی پر چارج شیٹ ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ  مشیرِ خزانہ کا اعتراف ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم معاشی رسک بن چکے ہیں، ملک سے بحرانوں کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت سے نجات ناگزیر ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے شوکت ترین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  مشیرِ خزانہ کے گیس کے بحران پر اعتراف کے بعد وزیرِ توانائی کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، 3 سال سے ایل این جی کی خریداری پر ملکی خزانے کو تاریخی نقصان پہنچایا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ بر وقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کر کے ملکی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، موجودہ اور سابق وزراء ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر پر قوم سے جھوٹ بولتے رہے۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلیوں، ناکامیوں اور بدعنوانیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، موجودہ حکومت کے اندر مافیاز موجود ہیں۔ ان مافیاز کو اپنا ذاتی مفاد ملک و قوم سے زیادہ عزیز ہے، مہنگی ایل این جی کی خریداری پر نیب اور دیگر اداروں کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے