اتحادی

حکومت اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج پھر ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکمران اتحاد کا اجلاس آج پھر ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء سید خورشید شاہ اور اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں اپنی الگ الگ سفارشات پیش کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، پارٹی عہدیداروں اور اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں قانونی و آئینی امور کے بارے میں اعظم نذیر تارڑ اجلاس میں بریفنگ دیں گے جبکہ سیاسی اثرات سے متعلق سید خورشید شاہ پی ڈی ایم و حکمران اتحاد کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بھی آج کے اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے